• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں قحط انسانی ساختہ ہے،امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا موقف
International

غزہ میں قحط انسانی ساختہ ہے،امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا موقف

CliQ INDIA
Last updated: August 29, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نیویارک،28اگست(ہ س)۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے سوا بقیہ تمام ممالک نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط انسانی ساختہ بحران ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جنگ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہے۔کونسل کے 14 ارکان نے بدھ کے روز جاری مشترکہ بیان میں فوری، دائمی اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا، حماس اور دیگر گروہوں کے زیر حراست تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پورے علاقے میں امداد میں نمایاں اضافہ کرنے پر زور دیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام امدادی پابندیاں فوری اور بغیر کسی شرط کے ختم کرے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی فیز کلاسفیکیشن رپورٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد گزشتہ ہفتے غزہ میں قحط کا اعلان کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عیدن بارطال نے پریس کانفرنس میں کہا اسرائیل مطالبہ کرتا ہے کہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی فیز کلاسفیکیشن اپنی من گھڑت رپورٹ فوراً واپس لے اور اس پر ایک بیان جاری کرے۔اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز غزہ میں قحط کا سرکاری اعلان کیا اور کہا کہ 5 لاکھ افراد شدید بھوک سے متاثر ہیں۔ اس نتیجے کا تعین فوڈ سیکورٹی فیز کلاسفیکیشن کی رپورٹ کے ذریعے کیا گیا تھا، جو اقوام متحدہ کا ایک معاون آلہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ گورنری میں، جس میں غزہ شہر اور اس کے مضافات شامل ہیں اور جو علاقے کا 20 فی صد ہے، قحط پایا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ د?ر البلح (وسط) اور خان یونس (جنوب) میں یہ قحط ستمبر کے آخر تک پھیل جائے گا۔اقوام متحدہ نے قحط کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا اور کہا کہ امدادی سامان کے داخلے میں اسرائیل کی منظم رکاوٹ اس کا سبب ہے۔اسرائیل نے مارچ کے اوائل میں غزہ پر مکمل محاصرہ عائد کیا اور امدادی سامان کے داخلے پر پابندی لگا دی، تاہم مئی کے آخر میں اس پابندی میں کچھ نرمی کی گئی۔داخلی اور بین الاقوامی دباو¿ کو نظر انداز کرتے ہوئے، اسرائیل نے بدھ کے روز شہر غزہ کے اطراف میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہر کو خالی کرانا نا گزیر ہے۔ اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیمیں باقاعدگی سے غزہ میں انسانی بحران کی مذمت کرتی رہی ہیں۔ یہ صورت حال اسرائیل کے محاصرے اور گزشتہ تقریباً دو سال سے جاری بم باری کا نتیجہ ہے۔ غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی مقیم ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

ٹرمپ کا یورپی یونین کی گاڑیوں اور ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ، عالمی تجارتی تناؤ میں اضافہ
اسرائیلی شہر ایلات پر حوثیوں کا میزائل حملہ
اسرائیل کا حماس الجزیرہ پر گٹھجوڑ کا الزام، کہا اسے کسی بھی طرح دیانت دار اور غیر جانبدارانہ صحافت نہیں کہا جا سکتا۔
جنوبی افریقہ میں عمارت گرنے کے باعث سانحے کی زد میں آ گئے۔
بین الاقوامی جہاز پر حملہ تہران کی بڑھتی جارحیت کو ظاہرکرتا ہے: نیتن یاہو

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article امریکی محصولات کاشیئر مارکیٹ پر اثر، سینسیکس اور نفٹی مسلسل دوسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے
Next Article جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?