ڈھاکہ، 21 جولائی (ہ س)۔
بنگلہ دیشی فضائیہ کا جیٹ ایف 7 تربیتی طیارہ آج سہ پہر دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا میں میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ فائر سروس اور سول ڈیفنس نے کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون اور ڈیلی اسٹار کے مطابق فائر سروس کنٹرول روم کی ڈیوٹی آفیسر لیما خانم نے کہا کہ ہمیں اس حادثے کی اطلاع دوپہر 1:18 پر ملی۔ کچھ رپورٹس میں حادثے کا وقت دوپہر 1:30 بتایا گیا ہے۔ اترا، ٹونگی، پلوبی، کرمیٹولا، میرپور اور پوروانچل فائر سرویس کے آٹھ یونٹ موقع پر موجود ہیں۔
اترا ڈویژن کے ڈپٹی پولیس کمشنر معید الاسلام نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جب طیارہ عمارت سے ٹکرایا تو زور دار دھماکہ ہوا۔ جس سے کیمپس میں طلباء اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بنگلہ دیش انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق طیارے نے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 1 بجکر 6 منٹ پر اڑان بھری۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اسکول کے قریب واقع فرینڈشپ اینڈ کوآپریشن ریکروٹمنٹ آفس کے ملازم سعدمان روحین نے بتایا کہ طیارہ اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ فوج اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے ارکان نے طلباء اور والدین کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
