نئی دہلی، 15 اپریل ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کے اپنے ہدف کے ساتھ آج کیرالہ اور تمل ناڈو کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے انتخابی پروگرام کی تفصیلات بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔
بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق، وزیر اعظم مودی آج کیرالہ میں دو مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا جلسہ عام صبح 11 بجے کیرالہ کے آلاتور میں اور دوسرا دوپہر 2:15 بجے آٹنگل میں ہوگا۔ کیرالہ میں جلسہ عام کے بعد وزیر اعظم تمل ناڈو جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی شام 4:30 بجے تمل ناڈو کے ترونیلویلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ ترونیلویلی پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار نینار ناگینتھیرن اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دیگر امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔
