الیکشن کے موقع پر کھٹکھٹی پولیس نے چھاپہ مار کر دو افراد کو ناجائز اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اتوار کی صبح آلٹو کار (اے ایس-26 ایف- 5554) سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
خفیہ ذرائع کی بنیاد پر پولیس کی جانب سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں دونوں نوجوانوں سے 32 پستول کے ساتھ 13 راونڈ 7.62زندہ کارتوس برآمد ہوا۔
گرفتار کیے گئے دونوں نوجوانوں کی شناخت ضلع چرانگ کے رہنے والے سبستاں اسلاری اور منزل نظری کے نام سے ہوئی ہے۔ انہیں کھٹکھٹی تھانے کے تحت بالیجان کے قریب فور لین روڈ پر چھاپے کے دوران اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
