• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > اتار- چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا نیا ریکارڈ، سینسیکس اور نفٹی نے شاندار ریکوری کی
Business

اتار- چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا نیا ریکارڈ، سینسیکس اور نفٹی نے شاندار ریکوری کی

CliQ INDIA
Last updated: April 5, 2024 12:36 pm
CliQ INDIA
Share
7 Min Read
SHARE

۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کمائے

نئی دہلی ۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست اتار -چڑھاو دیکھنے میں آیا۔ گلوبل سپورٹ کی وجہ سے آج شیئر بازار نے پہلے تو آل ٹائم ہائی کا ریکارڈ بنایا، پھر منافع وصولی کے باعث شدید گراوٹ کا شکار ہوگئی۔ آخر میں ریکوری کر کے ریکارڈ سطح پر کلوزنگ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ آج، جہاں سینسیکس پہلی بار 74,500 کے نشان کو عبور کرنے میں کامیاب رہا، وہیں نفٹی پہلی بار 22,500 پوائنٹس کے اوپر بند ہونے میں کامیاب رہا۔

آج کے کاروبار کا آغاز بھی آل ٹائم ہائی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہوا۔ دن کے کاروبار میں منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں بڑی گراوٹ آئی۔ سینسیکس انٹرا ڈے میں 1,015 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا، جبکہ نفٹی بھی 300 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ دن کے دوسرے سیشن میں خریداروں کی حمایت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں ریکارڈ کلوزنگ کرنے میں کامیاب رہے۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسیکس 0.41 فیصد اور نفٹی 0.36 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار کے دوران بینکنگ، آئی ٹی اور آٹو موبائل سیکٹر کے شیئرز میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح میٹل اور فارماسیوٹیکل انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ انفراسٹرکچر، آئل اینڈ گیس، پبلک سیکٹر انٹرپرائز، انرجی اور ایف ایم سی جی انڈیکس دباو¿ میں رہے۔ براڈر مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار ہوتا رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری طرف، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کو 0.54 فیصد اوپر ختم کیا۔

آج مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے حصص بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 398.60 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔گزشتہ تجارتی دن یعنی بدھ کو ان کا بازار سرمایہ 397.35 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

آج، دن کے کاروبار میں بی ایس ای میں 3,947 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,454 شیئرس کے بھاو¿ بڑھے، 1,395 کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 98 کے حصص بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,266 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,393 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 873 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئرس اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 12 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 27 اسٹاکس سبز نشان میں اور 23 اسٹاک سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج آل ٹائم ہائی کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 537 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,413.82 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس 624.91 پوائنٹس کے اضافے سے 74,501.73 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی کے باعث انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔

مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے دوپہر 11بجے کے کچھ دیر قبل یہ انڈیکس اوپری سطح سے 1,016.61 پوائنٹس ٹوٹ کر 391.70 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 73,485.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کی کوشش کی جس کی وجہ سے سینسیکس نچلی سطح سے تقریباً 750 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 350.81 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین بندش کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 74,227.63 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج مضبوطی کا نیا ریکارڈ بنایا اور 157.45 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 22,592.10 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی تجارت میں ہی خریداری کی حمایت کی وجہ سے، اس انڈیکس میں 184.35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 22,619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت کنندگان نے منافع وصولی کا دباو¿ پیدا کیا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گرتا رہا۔

مسلسل فروخت کے باعث، رات 11 بجے تک یہ انڈیکس بالائی سطح سے 315.20 پوائنٹس کھسک گیا اور 130.85 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 22,303.80 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کی، جس کی وجہ سے نفٹی نچلی سطح سے 210 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگا کر 80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,514.65 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد بازار حصص کے بڑے شیئروں میں ایچ ڈی ایف سی بینک 3.06 فیصد اضافے کے ساتھ، آئشر موٹرز 2.04 فیصد، ٹیک مہندرا 1.92 فیصد، ٹائٹن کمپنی 1.89 فیصد اور ایشین پینٹس 1.71 فیصد اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، او این جی سی 2.31 فیصد، شری رام فائنانس 2.24 فیصد، اڈانی پورٹس 2.17 فیصد، بی پی سی ایل 2.04 فیصد اور بھارتی ایئرٹیل 1.54 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔

 

You Might Also Like

تہوار کے موسم میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں گی: سیکرٹری خوراک
کریپٹو کرنسی مارکیٹ: بٹ کوائن میں چمک ، ایتھریم میں گراوٹ۔
خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کم کرکے 1850 روپے فی ٹن کردیا گیا، نئے نرخ نافذ | BulletsIn
اب سفر کے لیے آگیا ٹریول کریڈٹ کارڈ
جی ایس ٹی ایمنسٹی اسکیم : بقایا ٹیکس پر سود اور جرمانے میں راحت | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اسرائیلی حملے کے بعد امدادی گروپوں نے غزہ میں آپریشن روک دیا۔
Next Article چوتھی سہ ماہی میں ویدانتا لمیٹڈ کی ایلومینیم کی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?