افغانستان میں زلزلے سے لرزی زمین
کابل، 28 مارچ ۔ افغانستان میں آج (جمعرات) مقامی وقت کے مطابق صبح 5:44 پر ریکٹر اسکیل پر 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ معلومات نئی دہلی میں نیشنل سیسمولوجی سینٹر آف انڈیا نے دی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اپنے ایکس ہینڈل پر افغانستان میں تازہ ترین زلزلے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان زلزلوں کے حوالے سے بہت حساس ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں افغانستان میں آئے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.3 ناپی گئی۔ اس زلزلے نے پلک جھپکتے ہی 2053 سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔
