پٹنہ، 16 مارچ
بہار کے بھوجپور میں ایک بار پھر ای ڈی نے دستک دی ہے۔ اس بار ای ڈی نے بالوتاجر پنج کمار سنگھ کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ای ڈی نے ہفتہ کی صبح ایک ساتھ پنج کمار سنگھ کے کئی ٹھکانہ پر چھاپہ ماری کی ہے۔
بھوجپور ضلع کے کوئلوار تھانہ علاقے کے دھنڈیہا میں واقع شری رام واٹیکا میں ای ڈی چھاپہ ماری کررہی ہے۔ بھوجپور کے ساتھ ساتھ دھنباد میں بھی پنج کمار سنگھ کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔بالو تاجر پنج کمار سنگھ کے خلاف 250 کروڑ روپے سے زیادہ کی ریونیو چوری کا معاملہ ہے، جس کی بنیاد پر ای ڈی اپنی کارروائی میں مصروف ہے۔ بالو تاجر پنج کمار سنگھ براڈسن کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
چھاپہ ماری کے دوران کسی بھی شخص کو داخلے سے صاف منع کردیا کیا گیا۔ ای ڈی کے اہلکار کئی دستاویزات کی تلاشی لیں گے۔ ای ڈی کئی لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی سامنے آنے والے معاملے کی بھی پوری طرح سے پوچھ گچھ کرے گی۔ واضح ہو کہ قانون ساز کونسلر رادھا چرن سیٹھ سمیت کئی لوگ ریت کانکنی معاملے میں جیل میں ہیں۔
