پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں، خام تیل تقریباً 83 ڈالر فی بیرل
نئی دہلی، 9 مارچ ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 83 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 78 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری دن بریٹ کروڈ 0.88 ڈالر یعنی 1.06 فیصد گر کر 82.08 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے وہیں۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.92 یعنی 1.17 فیصد کی کمی کے ساتھ78.01 فی بیرل پر مستحکم ہے۔
