سلی گوڑی، ۔
این جے پی تھانہ پولیس نے نابالغ کی عصمت دری کے الزام میں ایک بزرگ کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کا نام دھرنی کانت رائے ہے۔ پولیس نے اسے بدھ کی رات دیر گئے ڈی ایس کالونی علاقے سے گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نابالغ کے والدین یومیہ مزدوری کرتے ہیں۔ ہر صبح دونوں کام پر نکل جاتے تھے۔ نابالغ گھر میں اپنی دادی کے ساتھ رہتی تھی۔ الزام ہے کہ پڑوسی دھرنی کانت رائے نے اس کا فائدہ اٹھایا اور نابالغ کی عصمت دری کی۔ جس کے بعد بدھ کو نابالغ نے سارا واقعہ اپنے والدین کو بتایا۔ اس کے بعد متاثرہ کے خاندان نے ملزم دھرنی کانت رائے کے خلاف این جے پی تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے رات گئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
