نئی دہلی، 26 فروری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لیے زوردار تیاری شروع کر دی ہے۔ آج سے ’وکست بھارت مودی کی گارنٹی‘ کا رتھ ملک کا دورہ کرے گا۔ قومی صدر جے پی نڈا اسے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج صبح ایکس ہینڈل پر یہ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔ بی جے پی کے مطابق، نڈا آج صبح 11 بجے قومی راجدھانی کے دین دیال مارگ پر واقع مرکزی دفتر سے لوک سبھا انتخابات کے لیے©’سنکلپ پترسجھاو‘ مہم کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ ’وکست بھارت مودی کی گارنٹی‘ رتھ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔
