پٹنہ، 16 فروری ۔
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی اپنے 3 روزہ دورے پر بہار کے سیمانچل پہنچ گئے ہیں۔ پہلے دن انہوں نے کشن گنج کے پوکاکھلی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی، کارکنان اور عوام انہیں سننے آئے تھے۔ خراب موسم کی وجہ سے ان کا پروگرام کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔ لیکن جیسے ہی وہ پوکاکھلی پہنچے، لوگوں کا جوش مزید بڑھ گیا۔
اسد الدین اویسی آج سے تین دن تک بہار کے سیمانچل میں قیام کریں گے۔ یہ سمجھنے کے لیے کہ اویسی کے لیے سیمانچل کتنا اہم ہے، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ 2023 میں سیمانچل کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس بار بھی اویسی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیمانچل میں اپنا قلعہ مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ اسد الدین اویسی نے کشن گنج کے ٹھاکر گنج میں پو کاکھلی میلہ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ کل 17 فروری کو وہ پورنیہ میں ایک جلسہ عام بھی کریں گے۔
