جالون، 11 فروری ۔
اورائی کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں میں بزرگ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
کوتوالی علاقہ کے گڈھر گاؤں کا رہائشی راجا رام پرجاپتی (58) گھر میں اکیلا تھا جب کہ اس کے گھر والے کھیت میں تھے۔ اس دوران راجا رام نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کچھ دیر بعد جب گھر والے کھیت سے گھر پہنچے تو اس کی لاش لٹکی دیکھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بزرگ کے پوتے دیپک کمار نے پولیس کو شکایت کی اور کہا کہ گاؤں کے کچھ لوگ گھر میں گھس کر اس کی پٹائی کی تھی ۔ پھر لاش کو لٹکا دیا ۔ پچھلے کچھ دنوں سے ملزمین اس کے دادا کو ہراساں کر رہے تھے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
