نئی دہلی، 7 فروری (ہ س)۔ تہاڑ جیل میں زیر سماعت قیدی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ قیدی کی شناخت گرودیپ عرف گورا عرف سنی کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے پسچمی ضلع کے وکاسپوری پولیس اسٹیشن نے آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تہاڑ جیل میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں ہری نگر کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ڈی سی پی وچترا ویر نے کہا کہ گرودیپ کو گزشتہ سال آرمس ایکٹ کے تحت اور مسروقہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو ان کا انتقال ہو گیا۔ جیل کے اندر ان کی صحت کو لے کر کچھ مسئلہ تھا۔ جیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
