لداخ ،5 فروری (ہ س)۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں جاری کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں میزبان لداخ کے لیے آج کا دِن ملا جلا رہا ۔کیونکہ لداخ کی ٹیم نے این ڈی ایس اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے شارٹ ٹریک 1600 میٹر ریلے میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ مردوں کی آئس ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میچ میں آئی ٹی بی پی کی مضبوط ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیورٹ آرمی اور ہماچل پردیش کے درمیان دوسرا سیمی فائنل یکطرفہ رہا، آرمی نے اس مقابلے میں 10-2 سے کامیابی حاصل کی۔ کونچوک نمگیل (تین) اور رگزن نوربو (دو) فاتحین کے لیے اہم اسکورر تھے۔مہاراشٹرا نے اسکیٹنگ کے مزید دو گولڈ جوڑ کر اپنی کل تعداد تین تک لے لی لیکن کرناٹک چار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پیر کو مہاراشٹر کے سونے کے تمغے مردوں کے شارٹ ٹریک (1600 میٹر) ریلے اور اسی فاصلے پر مکسڈ شارٹ ٹریک ریلے میں آئے۔ لداخ نے مکسڈ ٹیم ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ریلے میں مہاراشٹر کا غلبہ کبھی زیربحث نہیں تھا کیونکہ ان کے سکیٹرز کے پاس ممکنہ 22 میں سے زیادہ چاندی اور کانسی کے تمغے (13) ہیں۔سرمائی کھیلوں میں اب تک گیارہ اسکیٹنگ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
