نئی دہلی، 2 فروری (ہ س)۔ دہلی کے آر کے پورم میں واقع ڈی پی ایس اسکول کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی اسکول کے پرنسپل کو ایک میل کے ذریعے دی گئی ہے۔
اسکول کے پرنسپل نے فوری طور پر دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس افسران میل کے آئی پی ایڈریس کو ٹریس کرنے میں مصروف ہیں۔ فی الحال احتیاطی تدابیر کے طور پر بچوں کو اسکول سے باہر لے جایا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیم اسکول پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے اسکول کے کمروں کی تلاشی لی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اسکول سے ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق اسکول کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ میل آئی ڈی کے آئی پی ایڈریس کا پتہ لگایا جا رہا ہے جس سے یہ میل پرنسپل کو بھیجی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے شرارت سے اس طرح کی حرکت کی ہو گی۔
