پٹنہ، یکم فروری(ہ س)۔
بہار کے نالندہ میں چوری کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں مان پور تھانہ علاقہ کے الودیا گاؤں میں چار کی تعداد میںآئے چورو ں نے بینک کیشیئر کے گھرمیں گھس کرچوری کو انجام دیا۔ احتجاج کرنے پر چوروں نے بوڑھی خاتون کی پٹائی بھی کی۔ واقعے کے حوالے سے خاتون کسم کماری نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی ہے۔ اس دوران چوروں نے واردات کو انجام دیا۔
گذشتہ دیر رات چار کی تعداد میں چوروں نے گھرمیں گھس کر خاتون کو یرغمال بنا یا۔ جس کے بعد گھر میں رکھی 2 لاکھ روپے کی نقدی اور 30 لاکھ روپے کے زیورات کا صفایا کر دیا گیا۔ چوروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک گھر میں ہنگامہ کیا ۔ اس نے شور مچایا تو خاتون کو بھی پٹائی کر دی گئی۔ اس واقعہ کے بارے میں بینک کیشیئر کوشلندر کمار نے کہا کہ میں شیخ پورہ ضلع میں بینک میں کیشیئر کے طور پر تعینات ہوں جس کی وجہ سے گھر میں صرف ماں رہتی ہے، اس دوران چار کی تعداد میں چوروں نے واردات کو انجام دیا۔
واقعہ کے پیچھے گاؤں کے لوگوں کی ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ ادھر مان پور تھانہ کے انچارج مکیش کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔موقع سے کچھ ہی فاصلے پر ایک معمر خاتون کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اس واقعے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔واضح ہو کہ چند ماہ قبل سٹی تھانہ علاقہ کے مرورہ میں ایک بینک کیشیئر کے گھر میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی پر نظر آنے کے باوجود ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
