بیتول، 27 جنوری ۔
ضلع کے بیتول اندور ہائی وے پر جمعہ کی دیر رات ایک کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پانڈھرنا ضلع کے بڑھ چچولی میں تعینات ایک خاتون کانسٹیبل کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ حادثہ دیر رات تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ حادثے میں کار بری طرح سے چکناچورہو گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کانسٹیبل سیما مرکام بیتول ضلع کے سالیمیٹ کی رہنے والی تھی۔ ان کا سسرال جھارکھنڈ میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل ایم اے کا امتحان دینے کے لیے چھٹی پر بیتول آیی تھی۔ ہفتہ کی صبح جے ایچ کالج میں ان کا امتحان تھا۔ لیکن اس سے پہلے بیتول آتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔
