وزیر اعظم مودی آج شام دہلی میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، 27 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 4:30 بجے دہلی کے کریپا پریڈ گراونڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ اطلاع حکومت ہند کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے کل ایک ریلیز میں دی ہے۔
پی آئی بی کے مطابق اس تقریب میں امرت نسل کی شراکت اور بااختیار بنانے کو ظاہر کرنے والے ‘’’امرت کال کی این سی سی‘‘ تھیم پر ایک ثقافتی پروگرام ہوگا۔ وسودھیو کٹمبکم کے حقیقی ہندوستانی جذبے کے مطابق 2,200 سے زیادہ این سی سی کیڈٹس اور ، 24 ممالک کے نوجوان کیڈٹس اس سال کی ریلی کا حصہ ہوں گے۔
ریلیز کے مطابق مہمان خصوصی کی شکل میں وائبرینٹ گاووں کے 400 سے زیادہ سرپنچ اور ملک کے مختلف حصوں سے مختلف سیلف خود امدادی گروپس سے وابستہ 100 سے زیادہ خواتین بھی این سی سی پی ایم ریلی میں شرکت کریں گی۔
