ندیا میں اے بی وی پی ارکان پر ترنمول کے حامی طلبہ کا حملہ، دو کی حالت نازک
کولکاتا، 17 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے تحت نبدویپ کے ودیا ساگر کالج میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی حمایت کرنے والے طلبہ پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اس واقعے میں چھ طالب علم زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترنمول چھاتر پریشد کے ارکان پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جن طلبہ کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے ان میں طالبات بھی شامل ہیں، انہیں زمین پر گرا کر پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’اے بی وی پی ترنمول چھاتر پریشد کے غنڈوں کی اس طرح کی حرکتوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سرپرستی حاصل ٹی ایم سی پی کے غنڈے مسلسل تعلیمی کیمپس کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
