ہندو خاتون کی تبدیلی مذہب کیس میں مولانا سمیت 5 گرفتار
ہمیر پور، 16 جنوری (ہ س)۔ ہمیر پور ضلع میں ایک شادی شدہ ہندو خاتون سے شادی کرکے مذہب کی تبدیلی کے معاملہ میں پولیس نے مولانا سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مسکرا تھانہ علاقہ کے مس گاؤں کے رہائشی منیش گپتا اپنی بیوی آکانکشا کے ساتھ چھنی علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ ان کا الزام ہے کہ ڈگری کالج میں زیر تعلیم بی ایس سی کا طالب علم انیس خان ان کی بیوی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے شادی کر لی۔ مذہب تبدیل کرنے کے بعد اس کا نام آکانکشا سے بدل کر فاطمہ رکھ دیا گیا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا، جس میں مولانا نکاح پڑھوا رہے ہیں۔ متاثرہ منیش نے ملزم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بالآخر مولانا سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
بینوار پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر راکیش سروج نے منگل کو بتایا کہ مذہب کی تبدیلی کے ذریعہ ایک خاتون کی شادی کے معاملہ میں مولانا سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں بیری گاؤں کے رہنے والے انیس خان، مولانا مشتاق، راجو خان، بشیر اور خلیل شامل ہیں۔ ان تمام کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
