امپھال، 13 جنوری (ہ س)۔ آسام رائفلز نے منی پور میں بھاری مقدار میں برمیز (میانمارکی ) سپاری ضبط کی ہے۔ آسام رائفلز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کاکچن کے وجے پور سے برمیز سپاری سے لدے ایک ٹرک کو روکا۔
آسام رائفل کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرک میں پائی گئی 137 بوریوں سے کل 10 ہزار 960 کلو گرام سپاری ضبط کی گئی۔ ضبط شدہ سپاری کی مارکیٹ قیمت تقریباً 62 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں ٹرک ڈرائیور سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت اسیم تمبا سنگھ، ٹی اسلم خان اور پی ذاکر حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ ضبط شدہ سپاری اور تینوں گرفتار افراد کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے تین دن پہلے آسام رائفلز نے منی پور کے کامجونگ ضلع سے برمیز سپاری سے لدے تین ٹرک پکڑے تھے۔ تین ٹرکوں سے کل 330 تھیلے سپاری ضبط کی گئی۔ ضبط کی گئی سپاری کی مارکیٹ قیمت تقریباً 3.168 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
