خام تیل میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 2 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم، عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں دن ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 1.81 ڈالر یعنی 2.34 فیصد اضافے کے ساتھ 79.22 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 1.80 ڈالر یعنی 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 73.82 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
