۔ 54 روپے کے شیئروں کی ہوئی 252 روپے پرلسٹنگ
نئی دہلی، 05 جنوری (ہ س)۔ کے سی انرجی اینڈ انفرا کے شیئروں نے آج گھریلو شیئر مارکیٹ میں زبردست انٹری کی۔ کمپنی کے شیئروں کی این ایس ای کے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزسیگمنٹ (این ایس ای۔ایس ایم ای)میں 252 روپے کی قیمت پر لسٹنگ ہوئی، جب کہ ان کا ایشو پرائسصرف 54 روپے تھا۔ اس طرح کے سی انرجی اینڈ انفرا کے شیئر اپنے ایشو پرائس سے 366.67 فیصد اوپر لسٹ ہوئے۔ اس بمپر لسٹنگ کی وجہ سے کمپنی کے شیئرس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو چار گنا سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے کے سی انرجی اینڈ انفرا کے آئی پی او نے ریکارڈ سبسکرپشن حاصل کی تھی۔ کمپنی کا آئی پی او 28 دسمبر 2023 کو کھلا اور 2 جنوری کو بند ہوا تھا۔ اس مدت کے دوران یہ آئی پی او 1,052.45 گنا اوور سبسکرائب ہوا تھا۔ ابھی تک کسی ایس ایم ای آئی پی او کو اتنا سبسکرپشن نہیں ملا ہے۔ اس آئی پی او کے ذریعے کمپنی 54 روپے کے پرائس بینڈ والے 21.50 لاکھ شیئرس فروخت کرنے والی تھی۔ لیکن سرمایہ کاروں نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے 206.28 لاکھ شیئرز کے لیے اپلائی کردیا۔ خوردہ سرمایہ کاروں نے اس آئی پی او میں 1,311.01 گیا سبسکرائب کیا۔ اسی طرح، کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل بائرز (کیو آئی پی ) نے 127.71گیا سبسکرائب کیا۔ جبکہ غیر ادارہ جاتی خریداروں نے 1,668.97 بار سبسکرائب کیا۔
آئی پی او بند ہونے کے بعد یہ اسٹاک گرے مارکیٹ میں بھی اپنی طاقت دکھا رہا تھا۔ یہ شیئر گرے مارکیٹ میں 82 روپے کے پریمیم پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اس کے مطابق، اس شیئر کے 136 روپے کے قریب لسٹ ہونے کی امید کی جا رہی تھی۔ لیکن آج یہ شیئر 252 روپے میں درج ہو گیا اور اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو مالامال کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کمپنی بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کے لیے تعمیراتی سہولیات وغیرہ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ستمبر 2023 تک یہ کمپنی کل 549.90 کروڑ روپے کے 15 منصوبوں پر کام کر رہی تھی۔ کمپنی اس آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم سے اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
