
بیگوسرائے،05 جنوری (ہ س)۔
بیگوسرائے میں گذشتہ شب زمین تنازعہ میں ایک خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔مارپیٹ میں پانچ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال اورتیگھڑا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ پھلواریہ تھانہ علاقہ کے بارو گاچھی ٹولہ شمالی محلہ میں پیش آیا۔ متوفی کی مقامی رہائشی ارشد عالم کی اہلیہ شاہین پروین کے طور پر کی گئی ہے۔ مارپیٹ میں محمد نثاراحمد ولد محمد قیصر،امیشا خاتون، محمد ریحان ، افسانہ اور فرزانہ زخمی ہوگئے ہیں۔
صدراسپتال میں داخل زخمی محمد قیصر نے بتایا کہ پونے کٹا زمین کو لیکر پڑوسی محمد امتیاز سے تنازعہ چل رہا ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے۔ اسی دوران رات میں جب گھر کا ایک نوجوان پیشاب کرنے نکلا تو ان لوگوں نے پکڑ مارپیٹ شروع کر دیا۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ چھڑانے پہنچے تو چاقو اور لاٹھی ۔ ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔ اس میں شدیدطور سے زخمی شاہین پروین کو اٹھا کر علاج کے لئے صدر اسپتال آرہے تھے۔ اسی دوران راستے میں موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن فون اٹھانے کے باوجود پولیس نے رانگ نمبر کہہ کر فون کئی بار کاٹ دیا۔ دوروز قبل سے ہی تنازعہ چل رہا تھا۔ جس کی لائیو ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی تمام ملزمین گھر سے مفرور بتائے جاتے ہیں۔
تھانہ انچارج نوین کمار نے بتایا کہ پیشاب کو لے کر پڑوسی کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ ایک ملزم محمدسلطان عرف بوکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسرے فریق کے لوگ بھی زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
