
پونچھ ڈیرہ کی گلی میں سرچ آپریشن جاری، انٹرنیٹ خدمات معطل
جموں، 28 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ڈیرہ کی گلی کے جنگلاتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ خدمات کے علاوہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔سرحدی اضلاع پونچھ اور ضلع راجوری میں موبائل انٹرنیٹ خدمات آج مسلسل سات روز سے بند ہیں، حب کہ براڈ بینڈ کی سروس کو بھی وقفے وقفے سے چلایا جا رہا ہے۔
وہیں ڈیرہ گلی اور بفلیاز سڑک رابطہ بھی متواتر ساتویں دن گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ ڈیرہ کی گلی کے جنگلاتی علاقے کے ساتھ دیگر حنگلاتی علاقوں میں بھی فوج بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران ڈرون، فوج ہیلی کاپٹر کے علاوہ سونگنے والے کتوں کا بھی استمال کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک فوج کو کوئی بھی کامیابی نہیں ملی۔
پولیس اور فوج کے اعلی عہدیداران سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج کی مزید نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔گھات لگاکر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش مسلسل حاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
