بیجاپور، 24 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں خفیہ فوجی چھوٹو کرسم کو اغوا کر کے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش گورنا مانکیلی روڈ پر ملی۔ نکسل تنظیم میں سرگرم منکیلی گاوں کے چھوٹو کرسم نے چند ماہ قبل خودسپردگی کی تھی۔ بیجاپور پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چھوٹو کرسم حادثے میں زخمی اپنے جاننے والے کی مدد کے لیے ایمبولینس لیکر گاوں جا رہا تھا۔ راستے میں گورنا گاوں کے قریب اس کا چچا راجو کرسم اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ ملا۔ ان لوگوں نے ایمبولینس رکوائی۔ اس کے بعد چھوٹو کرسم کو اغوا کر لیا۔ ہفتہ کی رات ان لوگوں نے چھوٹو کرسم کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کی لاش گورنا گاوں کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ بیجاپور پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس مشتبہ ملزم راجو کرسم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
