احمد آباد، 24 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج (اتوار) گجرات کے ایک روزہ دورے پر رہیں گے۔ وہ اپنے پارلیمانی حلقے میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ترقیاتی منصوبے علاقے کے عوام کے نام کریں گے۔ وہ کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن بھی کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ شاہ صبح 10.30 بجے احمد آباد کے میم نگر کے میم نگر گراونڈ میں پی ایم سوندھی یوجنا کے استفادہ کنندگان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اسنیہ ملن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ دوپہر 1:45 بجے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر ضلع کے کلول میں واقع پانسر میں تالاب کا افتتاح کریں گے۔ یہاں کچھ پروجیکٹوں کا بھومی پوجن بھی کیا جائے گا۔ دوپہر 3 بجے گاندھی نگر میں کلول-کھاترج روڈ پر سردار پٹیل گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ وشال ایکتا کانفرنس اور سردار پٹیل کے 15 فٹ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔
وہ شام 4:30 بجے گاندھی نگر جن مہوتسو کے تحت ایم پی اسپورٹس مقابلے کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب احمد آباد کے ساربمتی میں واقع ریلوے گراونڈ میں منعقد ہوگی۔ شاہ 6:30 بجے احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کیمپس میں گجرات لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
