ڈوڈہ کے آرنوڑہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی کی واردات میں دو درزی جاں بحق
جموں،23 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں فوج کے لیے کام کرنے والے دو درزی شبانہ آتشزدگی کی پراسرار میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے پانچ کلو میٹر کی دوری پر شمال کی جانب واقع 10 آر آر آرمی کیمپ میں گزشتہ شب حادثاتی طور آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں فوج کے لئے کام کرنے والے دو درزی جاں بحق ہو گئے۔
اس واردات میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پرشوتم لال ولد بجو رام ساکن کٹلی سانبہ اور شوم راج ولد رالا رام ساکن چندوا کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں آرنوڑہ گھٹ میں کیمپ کے اندر دکان چلا رہے تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ دونوں مٹی کے تیل کے ہیٹر میں کچھ خرابی کی وجہ سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے جس سے ان کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اُن کو آتشزدگی کی واردات کی اطلاع ہفتہ کی صبح یباً 2.30 منٹ پر موصول ہوئی۔ پولیس نے موقع دونوں درزیوں کی جلی ہوئی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کی گئی ہیں اور انہیں آخری رسومات کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
