جموں ،17 دسمبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر اور لداخ میں رات بھر بادل چھائے رہنے سے اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اتوار کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔خطے میں رات بھر بادل چھائے رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
گلمرگ میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اور پہلگام میں منفی 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ لداخ کے لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6، کرگل میں منفی 4.9 اور دراس شہر میں منفی 8.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس، کٹرا میں 6.6، بٹوت میں 2، بھدرواہ میں 0.4 اور بانہال میں منفی 0.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔جموں و کشمیر میں سخت سردی کا 40 دن کا طویل دورانیہ جسے مقامی طور پر ”چلِے کلاں” کے نام سے جانا جاتا ہے ہر سال 21 دسمبر کو شروع ہوتا ہے اور 30 جنوری کو ختم ہوتا ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/محمد
