شاہجہاں پور، 02 دسمبر (ہ س)۔
نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے بانڈا قصبے میں چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔ این آئی اے نے یہ کارروائی بنگلورو میں جعلی نوٹوں سے متعلق ایک معاملے میں کی ہے۔
این آئی اے کی ٹیم نے بانڈا تھانہ علاقے میں واقع رام نگر کالونی کے رہنے والے وویک ٹھاکر عرف آدتیہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران کسی کو اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ کارروائی کے دوران تفتیشی ایجنسی نے نوجوان کے پاس سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت کئی دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد این آئی اے کی ٹیم اسے پوچھ گچھ کے لیے ساتھ لے گئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی سدھیر جیسوال نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ابتدائی معلومات ملی ہیں کہ وویک کا نام بنگلورو میں جعلی نوٹوں سے متعلق ایک معاملے میں سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں این آئی اے نے یہاں چھاپہ مارا اور اپنے ساتھ لے گئی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
