بانکا، 26 نومبر(ہ س)۔
بانکا ضلع کے جھارکھنڈ کے سر حدی علاقہ سے بہار میں شراب اسمگلنگ کو بانکا پولیس نے دیررات ناکام کر دیا۔ دراصل دھن کنڈ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر غیر ملکی شراب کی 457 بوتل برآمد کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں شراب اسمگلنگ میں استعمال گا ڑی کو ضبط کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
بتایا گیا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی شراب لدی ایک کار جھارکھنڈ سے آرہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ انچارج نے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پولیس کو پہلے سے تعینات کر دیا تھا۔وہیں سفید رنگ کی مہندرا زائلو کار کو تھانہ کے سامنے روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی کی سیٹ کے نیچے بنے تہہ خانہ سے کثیر مقدار میں شراب برآمد کی گئی ۔
تفتیش کے دوران پولیس کو کار سے کل 457 بوتل ( 176.58 لیٹر) غیر قانونی شراب برآمد ہوئی جس میں بلیک ڈاٹ فائنسٹ گرین وہسکی 750 ملی لیٹر کی 95 بوتل، بلیک ڈاٹ فائنسٹ گرین وہسکی 375 ملی لیٹر کی 206 بوتل ، بلیک ڈاٹ فائنسٹ گرین وہسکی کی 206 بوتل شامل ہیں۔ گرین وہسکی 180 ایم ایل کی 156 بوتل شامل ہے ۔ کار ڈرائیور متھن کمار رائے کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
