نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (اتوار) سوریوپاسنا کے مہاپرو چھٹھ پر تمام ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بھگوان سوریہ سے ہر کسی کی زندگی میں خوشحالی لانے کی پرارتھنا کی۔
ایکس پر ٹوئیٹ کردہ اپنے مبارکبادی پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا – مہاپرو چھٹھ کے سندھیا ارگھیہ کے مبارک موقع پر اپنے تمام اہل خانہ کو میری اننت شبھ کامنائیں۔ سوریہ دیو کی وندنا ہر کسی کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش پیدا کرے۔ جئے چھٹھی مئیا۔
اس سے پہلے کل (ہفتہ) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی تھی۔ صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا – چھٹھ پوجا کے پرمسرت موقع پر میں تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ چھٹھ ایک تہوار ہے جو سورج دیوتا کی پوجا کے لیے وقف ہے۔ یہ ندیوں، تالابوں اور پانی کے دیگر ذرائع کے تئیں تعظیم اور اظہار تشکر کا بھی ایک موقع ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
