بدایوں، 12 نومبر (ہ س)۔
بدایوں ضلع کے سہسوان کوتوالی علاقے کے سلہری گاؤں میں ہفتہ کی رات چوروں نے چار گھروں سے لاکھوں کی مالیت کا سامان بشمول نقدی اور زیورات چوری کر لیا۔ اتوار کی صبح جب اہل خانہ بیدار ہوئے تو انہیں چوری کا علم ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے سہسوان کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق سلہری گاؤں کے رہائشی سنیل کے گھر میں چوروں نے گھس کر گھر میں رکھی ایک لاکھ 90 ہزار روپے، کان کی دو جوڑی بالیاں اور چاندی کی پازیب چوری کر لی۔ چوری کی دوسری واردات پہلوان کے گھر میں ہوئی۔ یہاں پہلوان کے گھر میں رکھی 70 ہزار روپے کی نقدی اور دو جوڑے پازیب چوری ہو گئے۔ جبکہ کالس کے گھر میں رکھی 38 ہزار روپے کی نقدی اور والدہ کے زیورات چوری ہو گئے۔ اس کے بعد چوروں نے ارویش کے گھر کو نشانہ بنایا اور 50 ہزار روپے کی نقدی اور دو جوڑے پازیب چوری کر لیے۔ ان چاروں کو اس بات کا علم اس وقت ہوا جب وہ اتوار کی صبح بیدار ہوئے۔ پھر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی۔
ہندوستھان سماچار//محمد
