• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں: اسرائیل
International

غزہ میں کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں: اسرائیل

CliQ INDIA
Last updated: November 7, 2023 12:35 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

تل ابیب،06 نومبر۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی شدید بمباری اور زمینی حملہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت حال اور ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں مزید کہا کہ بڑے حملے اس وقت شروع کیے جا رہے ہیں اور آج رات اور آنے والے دنوں میں جاری رہیں گےْ۔ انہوں نے کہا کہ پٹی میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی افواج نے اسے دو حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے راکٹ داغنے کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں اور شہر کے جنوبی ساحل تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج اب بھی شہریوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کی اجازت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایندھن نہیں لایا جائے گا۔

خیال ہے کہ محصور غزہ ایندھن، پانی اور بجلی کی مکمل عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مشکل انسانی حالات میں زندگی گذر رہی ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کی اسرائیل پر کارروائی کے بعد اسرائیل نے حماس کا نام ونشان مٹانے کا عزم کر رکھا ہے۔

غزہ کے شمالی علاقے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنوب سے الگ تھلگ کر رکھا ہےکو اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا ہے۔

اسرائیل نے بار ہا شمالی غزہ کے 1.1 ملین باشندوں سے جنوب کی طرف منتقل ہونے کا کہا ہے اور گذشتہ ہفتے کے روز وہاں کے رہائشیوں کو ایسا کرنے کے لیے تین گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ کل شام اسرائیلی فوج نے وہاں کے باشندوں کو دوبارہ وہاں سے نکل جانے کی وارننگ دی۔

حماس نے سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں پر اچانک حملہ کیا، جس میں تقریباً 1400 اسرائیلی مارے گئے اور اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 241 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 9,770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 4,800 بچے بھی شامل ہیں۔

You Might Also Like

بنگلہ دیش میں سڑک حادثے میں بھارتی جوڑا سمیت 16 افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بڑا خودکش حملہ، پانچ چینی انجینئروں سمیت چھ افراد ہلاک
اسرائیل میں مارے گئے 10 میں سے 5 کی لاشیں نیپالی سفارت خانے کے حوالے کر دی گئیں
بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے الفا رہنما پریش برووا کی عمر قید کی سزا کو کم کر کے 14برس کیا | BulletsIn
غزہ میں امریکی عارضی بندرگاہ پر 62 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پولیس نے کیامنی گن فیکٹری کا انکشاف، کئی تیار شدہ او ر نیم تیار شدہ اسلحہ برآمد
Next Article اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار تیسرے کاروباری دن تیزی، نفٹی 19,400 کو پار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?