دہشت گردی سے متعلق معاملے میں ایس آئی اے نے پونچھ ضلع کے ایک گاؤں میں تلاشی لی
جموں، 4 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کو دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے میں جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک گھر کی تلاشی لی۔ ایس آئی اے کی طرف سے تلاشی کاروائی صبح 4 بجے کے قریب کنویاں گاؤں میں مشتبہ محمد حافظ کے گھر پر لی گئی۔
حکام نے بتایا کہ جب ایس آئی اے کی طرف سے چھاپہ مارا گیا تو حافظ اپنے گھر پر موجود نہیں تھا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے صبح سویرے پونچھ ضلع کے کوپرا ٹاپ، بچیاں والی، شیندرا، ٹھنڈی کاسی اور محلہ سیداں میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔اور کسی کی گرفتاری کہ کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
