پٹنہ، یکم نومبر۔ بہار میں سردی کی آنکھ مچو لی مسلسل جاری ہے۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ صبح کے وقت دھند اور شام کو سردی کا احساس ہوتا ہے۔ وہیں دن کے وقت دھوپ نکل آتی ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب دیہی علاقوں میں سردی شروع ہونے کے باوجود موسم خوشگوار ہے۔
بہار میں شمال مشرقی ہوا کی وجہ سے موسم میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ واضح ہو کہ بیشتر دیہی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ موسم ابھی خشک رہے گا۔ وہیں پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 20 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ نمی برقرار رہے گی۔
فی الحال درجہ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی جا رہی ہے لیکن دیوالی کے بعد اس میں نمایاں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ سردی میں اضافہ ہوگا۔ موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق دھند کے علاوہ صبح کے وقت ریاست کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مختلف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
