ڈھاکہ ، 29 اکتوبر (ہ س)۔
بنگلہ دیش میں بانگ بندھو شیخ مجیب الرحمان ٹنل سے آج ٹریفک شروع ہو گئی۔ یہ سرنگ صبح چھ بجے کھولی گئی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان ٹنل پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوالکلام آزاد نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کل 309 گاڑیوں نے ٹنل کا استعمال کیا۔ ان سے 75,350 روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اور جماعت اسلامی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے گاڑیوں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ٹریفک میں اضافہ ہوگا۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
