امیدوار 23 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے
رائے پور، 22 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں ہفتہ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد کل 253 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں نامزدگی کے آخری دن 20 اکتوبر تک کل 294 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔
اسمبلی انتخابات-2023 کے تحت پہلے مرحلے میں انتا گڑھ میں 14، بھانوپرتاپور میں 15، کانکیر میں 10، کیشکال میں 10، کونڈاگاؤں میں 10، نارائن پور میں 09، بستر میں 08، جگدل پور میں 13 اور چترکوٹ میں 07 ،دنتے واڑہ میں 07، بیجاپور میں 10 اور کونٹا میں 09 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔ اسی طرح کھیراگڑھ میں 11، ڈونگر گڑھ میں 13، راج ناندگاؤں میں 35، ڈونگرگاؤں میں 15، کھوجی میں 10، موہلا مان پور میں 10، کوردھا میں 21 اور پنڈریا میں 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کے اسمبلی حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 7 نومبر ہے اور گنتی کی تاریخ 3 دسمبر ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
