راج گڑھ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ چھاپیہڑا تھانہ علاقہ کے گاوں کایری میں رہنے والی ایک 14 سالہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ گاوں سوسیاہیڑی کے رہنے والے دو بھائیوں نے اسے جیپ میں بٹھا کر زبردستی اس کے ساتھ غلط کام کیا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اتوار کو پولیس نے ملزم بھائیوں کے خلاف پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گاؤں کایری کی رہائشی 14 سالہ لڑکی نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ گاؤں سسیاہیڑی کے رہائشی لکشمی چند تنور کے بیٹے سلطان سنگھ اور اس کا بھائی جمنالال تنور آئے اورایک جیپ میں زبردستی اسے بیٹھا کر لے گئے، راستے میں سلطان سنگھ نے غلط کام کیا، کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ شکایت کنندہ کی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے ملزم بھائیوں کے خلاف دفعہ 363، 376(3)، 506، 3/4 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
