ارریہ 19 جنوری (ہ س)۔
ارریہ کے مدن پور اور بیراگاچھی او پی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک درجن مقدمات میں ملوث مطلوب ملزم محمد چنا کو ایک دیسی ساختہ پستول اور تین زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ارریہ کے ایس پی اشوک کمار سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ارریہ کے ایس پی اشوک کمار سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مدن پور او پی میں تاراباڑی تھانہ پولیس کی مدد سے 13 اپریل کو ایف آئی آر درج کی گئی ، مقدمہ نمبر 352/23 دفعہ 392 آئی پی سی، مطلوب ملزم محمد چنا ولد مرحوم ادریس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدن پور اور بیراگاچھی او پی انچارج کی مشترکہ کارروائی میں اس مجرم کو تاراباڑی تھانہ علاقہ کے ممتاز چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم چناسے کثیر مقدار میں دیسی ساختہ پستول اور 3 زندہ کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم چنا مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم رہا ہے۔ جن کی ماضی میں بھی کئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
