نئی دہلی ،21جنوری (ہ س )۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ پر چار ایک کی شکست کے ساتھ اب نیوزی لینڈ سے واپسی کرے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو نیوزی لینڈ سے روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم کا ایک گروپ کل رات آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگا جس کے کھلاڑی اور دیگر لوگ اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑی 23 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے، لاہور کے لیے روانہ ہونے والوں میں عامر جمال کے علاوہ ٹیم منیجمنٹ شامل ہے جبکہ پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔کراچی جانے والے کھلاڑی صائم ایوب اور حسیب اللہ ہیں جبکہ عمر گل، یاسر عرفات، حارث رو¿ف، زمان خان اور محمد نواز اسلام آباد جبکہ اسامہ میر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی کل کرائسٹ چرچ سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوں گے جن میں بابر اعظم، وسیم جونیئر، محمد رضوان اور عباس آفریدی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شاہین آفریدی اور اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں ٹھہریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اختتام 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں چار ایک کی شکست سے ہوا ہے۔ ہندوستھان سماچار
