• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > مان کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اربن رائزرز حیدرآباد نے انڈیا کیپٹلز کو 3 رنوں سے دی شکست
Sports

مان کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اربن رائزرز حیدرآباد نے انڈیا کیپٹلز کو 3 رنوں سے دی شکست

CliQ INDIA
Last updated: November 24, 2023 2:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

مان کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اربن رائزرز حیدرآباد نے انڈیا کیپٹلز کو 3 رنوں سے دی شکست

رانچی، 24 نومبر (ہ س)۔ جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کے پانچویں میچ میں جمعرات کو گرکیرت سنگھ مان کی 54 گیندوں پر 89 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اربن رائزرز حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں انڈیا کیپٹلز کو تین رنوں سے شکست دے دی۔ اربن رائزرس حیدرآباد کی لیگ میں یہ دوسری جیت ہے۔

میچ میں کیپٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے ان کے گیندبازوں نے معنی خیز سمجھا۔ حیدرآباد کے اوپنرز ڈیانا اسمتھ (3) اور مارٹن گپٹل (2) 10 رن کے مجموعی اسکور پر سستے میں پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد خطرے کو بھانپتے ہوئے گرکیرت سنگھ مان اور کپتان سریش رینا نے تیسری وکٹ کے لیے 92 رنوں کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 100 سے آگے لے گئے۔ سریش رینا نے 46 کے ذاتی اسکور پر اپنی وکٹ کے پی اپنا کو دی۔ لیکن مان اور نئے بلے باز پیٹر ٹریگو نے 65 رنوں کی شراکت سے ٹیم کو مضبوطی دی۔ 167 کے ٹیم اسکور پر مناف پٹیل نے مان کو آوٹ کر کے سنچری بنانے سے روک دیا۔

وہیں دوسری جانب ناٹ آوٹ ٹریگو نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور صرف 20 گیندوں پر 36 رن بنائے۔ اسٹورٹ بنی نے ایک رن جوڑا جبکہ ناٹ آوٹ یوگیش ناگر نے 6 رن بنائے۔ حیدرآباد نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 189 رن بنائے۔ اسورو اڑانا نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔

190 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری انڈیا کیپٹلز شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور پہلے پاور پلے کے اختتام تک ٹیم کپتان گوتم گمبھیر (0)، ہاشم آملہ (5)، کرک ایڈوارڈز (11) اور بین نے ڈنک (5) کی وکٹ گنو دی۔

یہاں سے کیون پیٹرسن اور ریکارڈو پاویل نے پانچویں وکٹ کے لیے 72 رنوں کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم میں واپسی کی۔ اس شراکت کا خاتمہ موفو نے پاویل (26) کو آوٹ کرکے اسکور کو پانچ وکٹوں پر 115 رنوں تک پہنچا دیا۔ پیٹرسن نے نئے بلے باز ایشلے نرس کے ساتھ 42 رنوں کی اہم شراکت داری کی اور ٹیم کو ہدف کے قریب لے گئے۔

چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 77 رنوں کی اننگز کھیلنے والے پیٹرسن جیسے ہی آوٹ ہوئے، کیپٹلز ایک بار پھر بیک فٹ پر نظر آئی۔ 157/6 کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ایشلے نرس کی ناٹ آوٹ اننگز (25 گیندوں پر 41 رن) بھی کام نہ آ سکی اور مخالف گیند بازوں نے ٹیم کو 6 وکٹوں پر 186 رنوں تک محدود کر دیا۔ کرس پوفو نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

انوکول رائے کی ہندوستان واپسی نے سری لنکا ٹرپل سیریز سے پہلے تازہ جوش و خروش پیدا کیا
پی سی بی نے گلوبل ٹی 20 لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کیا | BulletsIn
اسٹار آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ہاکی انڈیا لیگ 25-2024 کے لئے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن شروع | BulletsIn
ٹم ساؤتھی کے نام تاریخی کارنامہ، 2 ہزار ٹیسٹ رنز اور 300 وکٹیں لینے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دہلی کی 'ہوا' میں کوئی بہتری نہیں، اب بھی زہر آلود
Next Article شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?