نئی دہلی ، 6 نومبر (ہ س)۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قدآور کرکٹر سچن تندولکر اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ہندوستان نے اتوار کو ہونے والے فائنل میں جاپان کو شکست دے کر خواتین کی دوسری ایشین چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے سچن نے لکھا ’ساتھ ہی انوراگ ٹھاکر نے بھی’تاریخی لمحے‘کے لیے خواتین کی ٹیم کی تعریف کی‘۔
انوراگ نے ٹویٹ کیا ’ ہندوستانی خواتین کی ہاکی کے لیے یہ کتنا تاریخی لمحہ ہے! انہوں نے جاپان کو شکست دی اور اب وہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ہیں! رانچی میں ہونے والا فائنل بہت ہی شاندار تھا، جس میں دو بار کی چیمپئنز پر 4-0 سے جیتی تھی۔ ہماری خواتین ٹیم جوش میں ہے اور ہمیں ان کی کامیابی پر بہت فخر ہے!
آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت نے فائنل میں جاپان کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ بھارت کی جانب سے سنگیتا کماری ( 17)، نیہا ( 46)، لالریمسیامی ( 57) اور وندنا کٹاریا ( 60) نے ایک ایک گول کیا۔اس تاریخی جیت پر ہاکی انڈیا نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ہر رکن کے لیے 3.00 لاکھ روپے اور معاون عملے کے ہر رکن کے لیے 1.50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
