• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > بھارت کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ سے باہر ہوئے زخمی ٹیمبا باوما
Sports

بھارت کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ سے باہر ہوئے زخمی ٹیمبا باوما

CliQ INDIA
Last updated: December 29, 2023 6:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

بھارت کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ سے باہر ہوئے زخمی تیمبا باوما

نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا باوما ہیمسٹرنگ میں تناو کے باعث بھارت کے خلاف 3 جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ سینچورین میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے میچ سمیت بیشتر میچوں سے باہر رہے۔ سنچورین میں 185 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلنے والے ڈین ایلگر اپنے آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔ ادھر زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کی پہلی صبح 20 ویں اوور میں باوما نے لانگ آف کی طرف گیند کا پیچھا کرتے ہوئے خود کو زخمی کر دیا۔ اس کے بعد وہ فوری طور پر میدان چھوڑ کر چلے گئے اور انہیں اسکین کے لیے بھیجا گیا، جس میں تناو کا پتہ چلا، لیکن چوٹ کا پتہ نہیں چلا اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا کہ میچ میں ان کی مزید شرکت کا تعین کرنے کے لیے ان کی روزانہ نگرانی کی جائے گی۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق انہیں صبح کے وارم اپ میں مختصر طور پر دیکھا گیا تھا، لیکن اس کے بعد وہ نہیں نظر آئے اور اگلے دو دنوں تک ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی کہ آیا باوما بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کوچ شکری کونراڈ نے تصدیق کی کہ باوما مکمل طور پر فٹ نہیں تھے اور ٹیم یہ جاننے سے پہلے کوئی عوامی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی تھی کہ باوما کو بلے بازی کرنے کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔ بالآخر کونراڈ نے فیصلہ کیا کہ باوما کو خطرے میں نہ ڈالیں کیونکہ وہ جنوبی افریقہ کی 163 کی برتری کو بہت آرام دہ سمجھتے تھے۔

کونراڈ نے بعد میں کہا، ’’ٹیمبا فٹ نہیں تھے، حالانکہ وہ بلے بازی کے لیے تیار تھے اور ہم اس کی نگرانی کرتے رہے، تاہم جب ہمیں برتری ملی تو ہم نے محسوس کیا کہ اگر ہم نے انہیں باہر بھیجا تو اس بات کا امکان ہے کہ انہیں مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ہم مسلسل خود کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے تھے تاکہ ہم صحیح معلومات دے سکیں۔ اگر ہم جلد وکٹیں گنوا دیتے تو وہ بلے بازی کے لیے جاتے۔ 150 رن آگے ہوتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ باوما کو خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیںہے۔‘‘

ایس اے 20 میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے ساتھ اس کی اگلی اسائنمنٹ کے لیے اس کی دستیابی کا تعین کرنے کے لیے باوما کا جائزہ لیا جائے گا۔ وہ اپنے ایس اے 20 وعدوں کی وجہ سے اگلے سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

آرٹسٹک جمناسٹک نیشنل چیمپئن شپ : دیپا، پرنتی، راکیش اور گورو کمار کا شاندار مظاہرہ، کئی تمغے جیتے
پیرس 2024 : جرات مندانہ اور منفرد رہی افتتاحی تقریب، اولمپک کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شامل | BulletsIn
ایڈن گارڈنز میں بڑے داؤ پر مقابلہ، جہاں بھارت کا سامنا ویسٹ انڈیز سے ورچوئل کوارٹر فائنل کے فیصلہ کن معرکے میں ہوگا۔
بنگلورو ایف سی اور چنئیین سدرن ڈربی کے ذریعے پلے آف کی راہ تلاش کریں گے
کوہلی کی شاندار کارکردگی، آر سی بی نے سی ایس کے کو دباؤ میں شکست دی

آئی پی ایل 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں، ویرات کوہلی کی جارحانہ بلے بازی نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دباؤ کے تحت چنئی کی ٹیم بکھر گئی اور میچ ہار گئی۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی
Next Article شیکھر دھون بیٹے کے لیے جذباتی ہو گئے، اکشے نے ان کی حوصلہ افزائی کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?