یروشلم، 29 نومبر (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے 7 اکتوبر کو معطل ہونے کے بعد اسرائیلی باسکٹ بال سپر لیگ منگل کی شام دوبارہ شروع ہوئی۔ تاہم لیگ کے ہر میچ میں اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ 1000 شائقین کو ہی میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی باسکٹ بال سپر لیگ انتظامیہ (بی ایس ایل) نے بھی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا تھا کہ پورے سیزن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی منتقلی کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور حماس جنگ کی وجہ سے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اسرائیلی ٹیموں کو چھوڑ دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
