اب شکیب الحسن میدان سیاست میں اتریں گے، لڑیں گے انتخاب
ڈھاکہ، 27 نومبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن ملک کے 12ویں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق وہ حکمراں عوامی لیگ پارٹی کی طرف سے اپنے آبائی ضلع میگورا-1 کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے، جہاں 7 جنوری کو انتخاب ہونا ہے۔
شکیب اس وقت 6 نومبر کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب میدان میں واپس آئیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 28 نومبر سے 10 دسمبر تک دو ہوم ٹیسٹ میچوں کے بعد بنگلہ دیش چھ وائٹ بال میچوں کے لیے 11 سے 31 دسمبر تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔ شکیب نے ورلڈ کپ سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے تاہم ٹی- 20 ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
تین ٹی- 20 میچ 27 سے 31 دسمبر تک کھیلے جائیں گے اور جون 2024 میں اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ، ٹیموں نے پہلے سے ہی اپنے ٹی- 20 پلان پر توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔ شکیب بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کی پیروی کر رہے ہیں، جو گزشتہ انتخابات کے دوران نریل سے ایم پی بنے تھے۔ مشرف اس سال دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش میں کرکٹ اور سیاست کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ شکیب اور مشرف کے علاوہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن 2009 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے کشور گنج حلقہ سے نامزدگی حاصل کی۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر شفیع العالم چودھری نے بھی مولوی بازار سیٹ سے نامزدگی حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان نعیم الرحمن، جو موجودہ ایم پی تھے، آئندہ انتخابات کے لیے مانک گنج کی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
