نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔
ہندوستانی ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل نے جمعہ کو ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ فائنل میں جامع جیت درج کرکے آئندہ آسٹریلین اوپن کے مین ڈرا میں جگہ حاصل کرلی ہے۔
26 سالہ ناگل نے 2021 کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے مین راو¿نڈ میں داخل ہونے کے لیے دو گھنٹے سے بھی کم عرصے تک جاری رہنے والے میچ میں سلواکیہ کے ایلکس مولکن کو سیدھے سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔
ناگل، جو اس وقت سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں 139 ویں نمبر پر ہے، نے 2019 اور 2020 میں یو ایس اوپن کے مین راو¿نڈز بنائے اور پھر 2021 میں آسٹریلین اوپن کا مین ڈرا بنایا۔
آسٹریلیا اوپن کے پہلے راو¿نڈ میں ناگال کا مقابلہ عالمی نمبر 31 قازقستان کے الیگزینڈر بوبلک سے ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
