کولکاتا میں کئی مقامات پر ای ڈی کی چھاپے ماری
کولکاتا، 28 دسمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کی صبح ایک بار پھر کولکاتا میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی کے اہلکاروں نے کیننگ اسٹریٹ پر واقع ایک کمپنی کے دفتر کی تلاشی لی۔ سی آر پی ایف نے اس کمپنی کے دفتر کے احاطے کو گھیر لیا۔ دریں اثنا ای ڈی نے ای ایم بائی پاس کے بڑا بازار میں بنگال کیمیکل کے قریب واقع ایک رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
دسمبر کے آخری ہفتہ میں ای ڈی نے کولکاتا شہر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جمعرات کو شہر کے دونوں سروں پر ای ڈی کی تلاشی جاری ہے۔ ای ڈی کے اہلکار صبح سویرے کیننگ اسٹریٹ پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیش جوشی کے دفتر پہنچ گئے۔ اسی دوران یہ بات سامنے آئی کہ راجیش جوشی کا دفتر نہ صرف کیننگ اسٹریٹ میں ہے بلکہ کانکڑگاچھی،مانکتلا میں بھی ہے۔ ای ڈی کے اہلکار وہاں بھی پہنچ گئے ہیں۔اب تک کی خبروں کے مطابق ای ڈی کے تفتیشی افسر دفتر کے دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
