کپواڑہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ کے بڈھیر کوٹ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک نابالغ جسمانی طور پر معذور لڑکی کی موت ہو گئی اور رہائشی مکان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھدر کوٹ میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اسے مکمل نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک 7 سالہ بچی بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
