جموں ،14 جنوری (ہ س)، جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ڈیرہ کی گلی کے قریب جنگلاتی علاقے میں اتوار کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی۔ہندوستانی فوج نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا جس سے کئی جانیں اور انفراسٹرکچر بچ گیا۔دفاعی ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پونچھ میں ڈیرہ کی گلی کے جنگل کے قریب زبردست آگ لگ گئی ۔تاہم فوج کے فوری اور تیز ردعمل نے بہت سی زندگیوں اور بنیادی ڈھانچے کو بچا لیا۔آگ نے سول اور آرمی انفراسٹرکچر کو خطرے میں ڈال دیا تھا ۔ فوج نے دیگر ایجنسیوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے قبل قابو میں کر لیا۔پی آر او ڈیفنس نے آپریشن کا ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں دفاعی اہلکار آگ بجھانے میں مصروف نظر آئے۔اس سے پہلے دسمبر میں ہماچل پردیش کے کولو کے پاٹلی کوہل جنگلاتی علاقے میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس سے کروڑوں روپے مالیت کی جنگلات تباہ ہو گئی تھی۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
